27.5 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںوزیر اعظم شہبازشریف سے متحدہ عرب امارات کے وزیر رواداری شیخ نہیان...

وزیر اعظم شہبازشریف سے متحدہ عرب امارات کے وزیر رواداری شیخ نہیان بن مبارک النہیان کی ملاقات

- Advertisement -

ابوظہبی۔13جنوری (اے پی پی):وزیر اعظم شہبازشریف سے متحدہ عرب امارات کے وزیر رواداری شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے جمعہ کو ملاقات کی۔اس موقع پر وزیر اعظم شہبازشریف نے انہیں پاکستان میں توانائی،ایوی ایشن اور سیاحت کے شعبوں میں مزید سرمایہ کاری کی دعوت دی اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لئے متحدہ عرب امارات کی کاوشوں کو سراہا۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف نے جمعہ کو یہاں ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے وزیر رواداری شیخ نہیان بن مبارک النہیان سے ملاقات کی۔شیخ نہیان نے وزیر اعظم کو دنیا بھر میں رواداری اور پرامن بقائے باہمی کی اقدار کے فروغ کے لیے ان کی حکومت کی کوششوں سے آگاہ کیا۔شیخ نہیان بن مبارک نے پاکستانی کمیونٹی کی لگن اور محنت کی تعریف کی جو متحدہ عرب امارات کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔

- Advertisement -

وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تاریخی تعلقات کو سراہتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ثقافت اور سیاحت سمیت تمام شعبوں میں موجودہ دوطرفہ روابط کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اپنی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے شیخ نہیان کی پاکستان میں سرمایہ کاری اور پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں اپنے کاروبارسے متعلق سرمایہ کاری میں پاکستانی عوام پر اعتماد کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم نے انہیں توانائی، ہوا بازی اور سیاحت کے شعبوں میں مزید سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے متحدہ عرب امارات کی کوششوں کو سراہا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=346184

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں