ایران کے سفارت خانہ کی پنجگور میں پاک فوج کے محافظوں پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت

102

اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):پاکستان میں ایران کے سفارت خانہ نے پنجگور بلوچستان کے سرحدی علاقے میں پاک فوج کے سرحدی محافظوں پر نامعلوم مسلح افراد کے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں چار پاکستانی فوجی شہید ہوئے ہیں۔

ایران کے سفارت خانہ کی جانب سے جمعرات کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کا سفارت خانہ اپنی جان فدا کرنے والے ان پیاروں کی بلندی درجات کی دعا اور پسماندگان کو تعزیت پیش کرتا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دہشت گردی ایران اور پاکستان کا مشترکہ درد ہے اور دونوں ممالک اس مذموم رجحان کا شکار ہوئے ہیں۔