بینک دولت پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 23 جنوری کو ہو گا

108

اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی): بینک دولت پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس پیر 23 جنوری 2023ء کو ہو گا جس میں زری پالیسی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ سٹیٹ بینک سے جاری بیان کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد زری پالیسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد اسی دن پریس کانفرنس میں زری پالیسی کے فیصلے کا اعلان کریں گے۔\932