محکمہ موسمیات نے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کردیا

محکمہ موسمیات نے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کردیا

اسلام آباد۔2جولائی (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کردیا۔محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ جمعرات کی رات موسلادھار بارشوں کے باعث بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، اس دوران ڈی جی خان اورشمال مشرقی بلوچستان کے پہاڑی برساتی نالوں میں فلیش فلڈنگ) بھی ہو سکتی ہے،موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، لاہور اور فیصل آبادمیں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے،آندھی/جھکڑ چلنے اور آسمانی بجلی گرنےکے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیش نظر مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بیشتر علاقوں پر اثرانداز ہے،بحیرۂ عرب اور خلیجِ بنگال سےمرطوب ہوائیں بھی ملک میں مسلسل داخل ہو رہی ہیں۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر، خیبرپختونخوا ،اسلام آباد،پنجاب، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ اس دوران سندھ کے بالائی علاقوں میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ (کل )جمعہ کوکشمیر، بالائی خیبرپختونخوا ،شمال مشرقی پنجاب اور گلگت بلتستان میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے،ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب ، اسلام آباد،کشمیر، خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان اورگلگت بلتستان میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پرموسلادھار بارش بھی ہوئی۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش پنجاب میں مری 72، اسلام آباد (ایئرپورٹ 48، گولڑہ 39، بوکرا 14، سیدپور 12، سٹی 07)، منڈی بہاؤالدین 25، اٹک 22، لاہور (نشتر ٹاؤن 38، جوہر ٹاؤن 24، تاجپورہ 23، مغل پورہ، فرخ آباد 22، ہیڈ آفس واسا 20، ڈیفنس روڈ 16، ائیرپورٹ 14، سمن آباد 13، شادی پورہ 12، گلشنِ راوی 11، جیل روڈ، لکشمی چوک،

اقبال ٹاؤن، سگیاں 10، سٹی 09، اپر مال 08، پانی والا تالاب 07، چوک ناخدا 01)، حافظ آباد 14، شیخوپورہ 14، گوجرانوالہ 13، راولپنڈی (کچہری 12، کٹاریاں، پیرودھائی، چکلالہ 11، گوالمنڈی، شمس آباد 08)، گجرات 11، جہلم 08، قصور 07، منگلا 06، نورپور تھل ،نارووال 03، چکوال، ڈیرہ غازی خان 02، جوہرآباد 01، سیالکوٹ ائیرپورٹ 01،کشمیر میں مظفرآباد (ایئرپورٹ 15، سٹی 13)، گڑھی دوپٹہ 14، کوٹلی 03،خیبر پختونخوا میں پاراچنار ، مالم جبہ 10، بالاکوٹ 08، لوئر دیر 09، کاکول ،

ڈیرہ اسماعیل خان ائیرپورٹ 06، پٹن 04، سیدو شریف، چراٹ 01،بلوچستان میں خضدار 08، بارکھان 07، چمن 04،قلات 01،گلگت بلتستان میں استورمیں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ ہو ئی۔جمعرات کوریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین 46، نوکنڈی 45، سبی اور دادو میں 44ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں