ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر سکس مرحلے میں پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ پیر کو آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گی

724
ICC

پوچیفسٹروم۔22جنوری (اے پی پی):ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر سکس مرحلے میں پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ ( کل ) بروز پیر کو آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گی ، اسی روز دوسرا میچ آسٹریلیا اور متحدہ عرب امارات کے درمیان کھیلا جائے گا ، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیر اہتمام پہلے خواتین انڈر 19 ورلڈ کپ کے دلچسپ مقابلے جنوبی افریقہ میں جاری ہیں، سپر سکس مرحلے میں پیر کے روز مزید2میچوں کا فیصلہ ہو گا ، پہلے میچ میں پاکستان اور آئرلینڈ کی انڈر 19 کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ، آئرلینڈ کو پہلے میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ،

اسی روز دوسرا میچ آسٹریلیا اور متحدہ عرب امارات کے درمیان کھیلا جائے ، آسٹریلیا کی ٹیم اپنے میچ بھارت کو شکست دے چکی ہے ، دونوں میچز پوچیفسٹروم کے مقام پر کھیلے جائیں گے ، پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا اور آخری میچ 24 جنوری کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی ، واضح رہے ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنل 27 جنوری اور فائنل 29 جنوری کو کھیلا جائے گا ۔