یو این اے کا اسٹاک ہوم میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے گھناؤنے فعل پر اظہار مذمت’ سویڈش حکام سے مرتکب افراد کے خلاف ضروری کارروائی کا مطالبہ

یو این اے کا اسٹاک ہوم میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے گھناؤنے فعل پر اظہار مذمت' سویڈش حکام سے مرتکب افراد کے خلاف ضروری کارروائی کا مطالبہ
جدہ ۔22جنوری  (اے پی پی):او آئی سی خبر رساں اداروں کی یونین (یو این اے)نے اسٹاک ہوم میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔  یو این اے  نے سویڈن کے حکام کی اجازت سے گزشتہ روز انتہائی دائیں بازو کے کارکنوں کی طرف سےاسٹاک ہوم میں ترکیہ کے سفارت خانے کے سامنے قرآن پاک کی بے حرمتی کے گھناؤنے فعل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سویڈش حکام پر زور دیا ہے کہ وہ اس نفرت انگیز جرم کے مرتکب افراد کے خلاف ضروری اقدامات کریں ۔
یو این اے کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یو این اے نے خبردار کیا  ہےکہ ایسی اشتعال انگیز کارروائی، جسے نفرت انگیز جرم سمجھا جاتا ہے اور انتہائی دائیں بازو کے انتہا پسندوں کی طرف سے بار بار اس کا ارتکاب کیا جا رہا ہے، مسلمانوں کو نشانہ بنانے اور ان کی مقدس اقدار کی توہین کی حامل ہے اور اسلامو فوبیا، نفرت، عدم برداشت اور زینوفوبیا کےخطرناک حد تک پہنچنے کی مزید مثال کے طور پر بروئے کار آتی ہے۔
یو این اے نے سویڈش حکام پر زور دیا کہ وہ اس نفرت انگیز جرم کے مرتکب افراد کے خلاف ضروری اقدامات کریں اور مطالبہ کیا  ہےکہ اس طرح کی کارروائیوں کے دوبارہ رونما ہونے سے روکنے اور اسلامو فوبیا سے نمٹنے میں یکجہتی کے لیے بین الاقوامی کوششوں میں اضافہ کیاجائے۔