پاکستان اور آسٹریلیا کی ویمن ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میچ کل سڈنی میں کھیلا جائے گا

228

سڈنی۔23جنوری (اے پی پی):پاکستان اور آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ (کل )بروز منگل کو نارتھ سڈنی اوول میں کھیلا جائے گا ۔

اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں پاکستان کو 0-3 سے وائٹ واش کر چکی ہے ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی 20 میچ 26 جنوری کو ہوبارٹ جبکہ تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ 29 جنوری کو کینبرا میں کھیلا جائے گا ، ٹی 20 سیریز میں پاکستان کو بسمہ معروف لیڈ کررہی ہیں ۔

دونوں ٹیموں کی کپتانوں نے ٹی ٹونٹی سیریز میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں ، اور شائقین کرکٹ کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے