وزیراعظم شہباز شریف کی نگران وزیر اعلی پنجاب بننے پر محسن نقوی کو مبارک

اسلام آباد۔23جنوری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نگران وزیر اعلی پنجاب بننے پر محسن نقوی کو مبارک دی ہے۔ پیرکووزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سےجاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے آئین اور قانون کے مطابق نگران وزیر اعلی کے تقرر کا فیصلہ کیا۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، امید ہے شفاف، آزادانہ اور غیرجانبدارانہ انتخابات کے تمام تقاضے پورے ہوں گے ۔ وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ محسن نقوی آئین کے تقاضوں کے مطابق اس ذمہ داری میں سرخرو ہوں گے، میری دعا ہےکہ وہ اس آئینی و عوامی فرض میں بطریق احسن کامیاب ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر کے طور پر آپ کی تقرری کا خیرمقدم کرتا ہوں ۔ وزیراعظم نے نگران وزیر اعلی پنجاب کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا