بین الاقوامی سب میرین کیبل میں خرابی کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ ہے، پی ٹی اے

پاکستان کے ساحل سے تقریباً 11 کلومیٹر کے فاصلے پر بین الاقوامی سب میرین کیبل سسٹمز میں سے ایک ایس ایم ڈبلیو فائیو میں خرابی کی اطلاع ملی ہے جس کے باعث بعض انٹرنیٹ صارفین کو کنکٹیویٹی میں تعطل اور سروس کے معیار میں کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے

اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):پاکستان کے ساحل سے تقریباً 11 کلومیٹر کے فاصلے پر بین الاقوامی سب میرین کیبل سسٹمز میں سے ایک ایس ایم ڈبلیو فائیو میں خرابی کی اطلاع ملی ہے جس کے باعث بعض انٹرنیٹ صارفین کو کنکٹیویٹی میں تعطل اور سروس کے معیار میں کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ترجمان پی ٹی اے کے مطابق ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس خرابی کی بنیادی وجہ جاننے اور مرمت کے متوقع وقت کا تعین کرنے کے لئے ایس ایم ڈبلیو 5 کنسورشیم کے ساتھ رابطے میں ہے۔

دریں اثنا سروس کے تسلسل کو ممکنہ حد تک برقرار رکھنے اور صارفین پر پڑنے والے اثرات کو کم کرنے کے لئے انٹرنیٹ ٹریفک کو متبادل بین الاقوامی لنکس پر منتقل کیا جا رہا ہے۔پی ٹی اے متعلقہ سٹیک ہولڈرز کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے اور ملک بھر میں معمول کی انٹرنیٹ سروسز کی جلد از جلد بحالی کو یقینی بنانے کے لئے صورتحال کی مسلسل نگرانی جاری رکھے گی۔

مزید خبریں