26.6 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومقومی خبریںانٹرنیٹ کی تعلیم دیہی خواتین کی خودانحصاری کی طرف اہم قدم ہے،...

انٹرنیٹ کی تعلیم دیہی خواتین کی خودانحصاری کی طرف اہم قدم ہے، چئیر پرسن بی آئی ایس پی شازیہ مری

- Advertisement -

اسلام آباد۔26جنوری (اے پی پی):چئیر پرسن بی آئی ایس پی شازیہ مری نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ کی تعلیم دیہی خواتین کی خودانحصاری کی طرف اہم قدم ہے۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ پاکستان کی خواتین پوری دنیا کی خواتین سے بہادر اور زیادہ حوصلہ مند ہیں۔ ہمیں خواتین کے ساتھ ساتھ مردوں کو بھی خواتین کے احترام کرنے کی تربیت دینا ہوگی۔ علم اور آگاہی سے پاکستانی خواتین ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

گوگل کا پاکستان میں ڈیجیٹل ایجوکیشن میں اہم کردار ہے۔گوگل پاکستان میں ڈیجیٹل ترقی میں مزید کردار ادا کر سکتا ہے۔ والدین اپنے بچوں خاص طور پر بچیوں کی بہترین تربیت کریں۔ بچوں کو ڈیجیٹل اور موبائل فون کے محتاط استعمال کی تربیت دینا والدین کی بھی ذمہ داری ہے ۔ بی آئی ایس پی خواتین کو بینک اکاؤنٹ کے ذریعے رقوم کی ادائیگی شروع کر رہا ہے۔

- Advertisement -

بینک اکاؤنٹس سےخواتین کی ڈیجیٹل اور فنانشل ایجوکیشن میں اضافہ ہو گا۔ بی آئی ایس پی اور این آر ایس پی خواتین کو سماجی اور مالی طور پر مستحکم کرنے کے لئے مل کر کام کر سکتے ہیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=348121

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں