اقوام متحدہ ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے شام میں جنگی جرائم کی تحقیقات کے لئے پینل تشکیل دینے کی قرارداد منظورکرلی ۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں لیک ٹین سٹائن کی سفیر کرسٹینا وین ویزر نے کہا کہ شام میں 6 سال سے جاری جنگی جرائم کی تحقیقات کے لئے پینل کی تشکیل ان مظالم کے ذمہ …
جنرل اسمبلی نے شام میں جنگی جرائم کی تحقیقات کے لئے پینل تشکیل دینے کی قرار داد ظاہر منطور کرلی

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے شام میں جنگی جرائم کی تحقیقات کے لئے پینل تشکیل دینے کی قرارداد منظورکرلی ۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں لیک ٹین سٹائن کی سفیر کرسٹینا وین ویزر نے کہا کہ شام میں 6 سال سے جاری جنگی جرائم کی تحقیقات کے لئے پینل کی تشکیل ان مظالم کے ذمہ داران کو سزا دلانے اور مظلوموں کو انصاف دلانے کی جانب پہلا اہم قدم ہے،تحقیقاتی کمیشن کے قیام کے لئے قرارداد کی منظوری کے لئے193 ممالک پر مشتمل رکن اسمبلی میں رائے شماری کرائی گئی جس میں 105 ممالک نے شام میں جنگی جرائم کی تحقیقات کے لئے پینل تشکیل دینے کے حق میں ووٹ دیا،15 ممالک نے مخالفت کی جبکہ 52 ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا،یہ پینل اقوام متحدہ کے تحقیقاتی کمیشن کے ماتحت کام کرے گا اورشام میں 6 سال کے دورانیے میں ہونے والے ان تمام تر جنگی جرائم کے واقعات کا ڈیٹا اکٹھا کرے گا جس میں 3 لاکھ 10 ہزار معصوم لوگوں نے اپنی جانیں گنوائی۔سول سوسائٹی گروپس بھی اس حوالے سے عینی شاہدین کی فہرست،ویڈیو فوٹیج اور دیگر دستاویزات اکٹھے کرنے میں پینل کے ساتھ تعاون کریںگے جو ایک دن عدالت میں پیش ہوں گے۔








