سری نگر ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق آتشزدگی کے متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سرینگر کے علاقے کادی کدل گئے۔ انہوں نے علاقے میں رہائشی مکانوں کی آتشزدگی پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ کادی کدل میں منگل کی رات کو آتشزدگی کے ایک پر اسرار واقعے میں کم از کم چھ رہائشی عمارتیں …
مقبوضہ کشمیر‘ میر واعظ عمر فاروق کا آتشزدگی کے متاثرین کیساتھ اظہار یکجہتی

مزید خبریں
سری نگر ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق آتشزدگی کے متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سرینگر کے علاقے کادی کدل گئے۔ انہوں نے علاقے میں رہائشی مکانوں کی آتشزدگی پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ کادی کدل میں منگل کی رات کو آتشزدگی کے ایک پر اسرار واقعے میں کم از کم چھ رہائشی عمارتیں جل کر خاکستر ہو گئی تھیں۔








