35.5 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان ترکیہ کے زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے آگے بڑھ رہا...

پاکستان ترکیہ کے زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے آگے بڑھ رہا ہے، قمر زمان کائرہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پاکستان ترکیہ کے زلزلہ سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے آگے بڑھ رہا ہے۔

منگل کو ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اور عوام ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں پاکستان ترکیہ کو نہیں چھوڑ سکتا۔

- Advertisement -

اے پی سی کے اجلاس پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف زلزلہ متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے ترکیہ کا دورہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ دو روز میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے میں کوئی حرج نہیں۔انہوں نے کہا کہ اے پی سی کا اجلاس دہشت گردی کے خاتمے کی حکمت عملی کا جائزہ لینے کے لیے بلایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کی وجہ سے بہت نقصان اٹھایا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=350305

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں