ترکیہ کے علاقے اڈیاماں میں زلزلہ سے بہت زیادہ تباہی ہوئی،محمد شہباز شریف

125

اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترکیہ کے علاقے اڈیاماں میں زلزلہ سے بہت زیادہ تباہی ہوئی۔ زلزلہ متاثرین کی دل دہلا دینے والی کہانیاں سننا ایک انتہائی تکلیف دہ تجربہ تھا۔

جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ زلزلے سے بہت زیادہ تباہی دیکھی جا سکتی تھی۔وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے ایک نوجوان لڑکے سے ملاقات کی جس نے اپنے والدین دونوں(ماں اور باپ) کو کھو دیا۔ اللہ تعالیٰ متاثرین کو اس مصیبت سے نجات دے۔