اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خاتمہ کے لئے مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کی شب و روز کی محنت اور جدوجہد سے ہمیں وطن عزیز ملا اور قائد اعظم …
دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خاتمہ کے لئے مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، سردار محمد یوسف

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خاتمہ کے لئے مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کی شب و روز کی محنت اور جدوجہد سے ہمیں وطن عزیز ملا اور قائد اعظم نے قوم سے فرمایا کہ ایمان، اتحاد اور تنظیم پر عمل پیرا ہوں، اب ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم سب یکجا ہوں اور قائد کے فرمودات کو عملی جامہ پہنائیں۔سردار محمد یوسف نے کہا کہ وطن عزیز کو معرض وجود میں آئے 70 برس بیتنے کے بعد وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو موقع ملا ہے کہ خطے میں اپنی اہمیت اور صلاحیت کو منوائے








