پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاءاللہ خان کی وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاءاللہ خان کی وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات پاک بحریہ کے منصوبوں ،بجٹ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاءاللہ خان نے پیرکو یہاں وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات کی اور انہیں پاکستان کی سمندری حدود کی حفاظت کےلئے پاک بحریہ کی تیاریوں اور بالخصوص چین پاکستان اقتصادی راہداری …

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاءاللہ خان کی وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات
پاک بحریہ کے منصوبوں ،بجٹ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا

اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاءاللہ خان نے پیرکو یہاں وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات کی اور انہیں پاکستان کی سمندری حدود کی حفاظت کےلئے پاک بحریہ کی تیاریوں اور بالخصوص چین پاکستان اقتصادی راہداری کی سکیورٹی کے تناظرمیں میری ٹائم سکیورٹی کےلئے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا، ان سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر خز انہ نے کہا کہ قومی سلامتی کا تحفظ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیربنانے کےلئے ہرممکن مدد کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ پاکستان کی سمندری حدود کے تحفظ کےلئے بھرپورکردار ادا کررہی ہے۔ پاک بحریہ کے سربراہ نے وزیر خزانہ سے پاک بحریہ کے منصوبوں اوربجٹ سے متعلق امور پربھی تبادلہ خیال کیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply