افغانستان کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ نے امریکا میں سیاسی پناہ کی درخواست دیدی،امریکی فضائیہ میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار

نیویارک ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) افغانستان کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ نے امریکا میں سیاسی پناہ کی درخواست دیدی۔ کیپٹن نیلوفر رحمانی فوجی تربیت کیلئے 2015 ءسے امریکا میں ہیں۔ اپنی ٹریننگ کے اختتام پر ارکنساس کے فوجی اڈے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طالبان کی دھمکیوں کے باعث ان کیلئے واپس افغانستان جانا ممکن نہیں ہے۔ وطن واپسی کی صورت میں جان …

نیویارک ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) افغانستان کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ نے امریکا میں سیاسی پناہ کی درخواست دیدی۔ کیپٹن نیلوفر رحمانی فوجی تربیت کیلئے 2015 ءسے امریکا میں ہیں۔ اپنی ٹریننگ کے اختتام پر ارکنساس کے فوجی اڈے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طالبان کی دھمکیوں کے باعث ان کیلئے واپس افغانستان جانا ممکن نہیں ہے۔ وطن واپسی کی صورت میں جان کو لاحق خدشات کے پیش نظر انہوں نے سیاسی پناہ کی درخواست دی ہے اور وہ امریکی فضائیہ میں کام کرنے کی خواہش مند ہیں۔

Leave a Reply