تل ابیب ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) اسرائیلی حکومت نے اپنے فوجی حکام کو فلسطینی حکام کے ساتھ تمام سول رابطے منقطع کرنے کا حکم دی ہے۔یہ حکم اسرائیل کے وزیر دفاع ایوگدور لیبر مین کی طرف س دیا گیا ہے ۔اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مقبوضہ فلسطین میں تمام غیر قانونی بستیوں کی تعمیر کو فوری طور پر بند کرنے کے مطالبے …
اسرائیلی حکومت کا فوجی حکام کو فلسطینی حکام کے ساتھ تمام سول رابطے منقطع کرنے کا حکم

مزید خبریں
تل ابیب ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) اسرائیلی حکومت نے اپنے فوجی حکام کو فلسطینی حکام کے ساتھ تمام سول رابطے منقطع کرنے کا حکم دی ہے۔یہ حکم اسرائیل کے وزیر دفاع ایوگدور لیبر مین کی طرف س دیا گیا ہے ۔اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مقبوضہ فلسطین میں تمام غیر قانونی بستیوں کی تعمیر کو فوری طور پر بند کرنے کے مطالبے پر مبنی قرار داد کی منظوری کے بعد اسرائیلی کے وزیر دفاع لیبر مین نے اسرائیلی فوجی حکام کو فلسطین فریقین کے ساتھ تمام سول رابطے منقطع کرنے کا حکم دیا۔خبر کے مطابق ایوگدور لیبر مین نے یہ فیصلہ اسرائیلی اور فلسطینی انتظامیہ کے درمیان سکیورٹی کوآرڈینیشن کے دائرہ کار میں کیا ہے۔








