اسلام آباد۔7مارچ (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ خط غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے والے لاکھوں بھائی بہنوں کی مہنگائی کے ہاتھوں شدید مشکلات کا اندازہ ہے، ایسے وقت رمضان المبارک کی آمد ہمیں یہ سعادت عطا کرتی ہے کہ ہم آگے بڑھ کر اپنے معاشرے کے اس غریب ترین طبقہ کی تکلیف میں ریلیف کا ذریعہ اور ان کے رنج میں راحت کا وسیلہ بن جائیں۔
منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ انہیں اندازہ ہے کہ اس وقت خطِ غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے والے لاکھوں بھائی بہن مہنگائی کے ہاتھوں شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، ایسے میں رمضان المبارک کی آمد ہمیں یہ سعادت عطا کرتی ہے کہ ہم آگے بڑھ کر اپنے معاشرے کے اس غریب ترین طبقے کی تکلیف میں ریلیف کا ذریعہ اور ان کے رنج میں راحت کا وسیلہ بن جائیں ، چنانچہ مستحق غریب گھرانوں کے لئے رمضان المبارک میں مفت آٹا فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ اس ناچیز خدمت میں دوسرے صوبے بھی آگے بڑھ کر حصہ لیں گے۔