ماسکو ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) روس نے شام کے بارے میں جنرل اسمبلی کی قرار داد کو مسترد کردیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے ویتالی چرکین نے شام کے بارے میں جنرل اسمبلی کی قرار داد کو مسترد کردیا ہے۔ رشین گزٹ کو انٹرویو دیتے انہوں نے کہاکہ شام میں جرائم کی تحقیقات کے بارے میں اقوام متحدہ کی قراداد میں …
روس نے شام کے بارے میں جنرل اسمبلی کی قرار داد کو مسترد کردیا

مزید خبریں
ماسکو ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) روس نے شام کے بارے میں جنرل اسمبلی کی قرار داد کو مسترد کردیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے ویتالی چرکین نے شام کے بارے میں جنرل اسمبلی کی قرار داد کو مسترد کردیا ہے۔ رشین گزٹ کو انٹرویو دیتے انہوں نے کہاکہ شام میں جرائم کی تحقیقات کے بارے میں اقوام متحدہ کی قراداد میں بہت سی خامیاں ہیں اور یہ قرارداد مکمل یکطرفہ ہے، یہ قرار داد واضح طور پر شام کے خلاف تیار کی گئی ہے۔روس کے مستقل نمائندے نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ارکان ہر اس قرار داد کے حق میں ووٹ دینے کے لیے تیار ہیں جس کے نتیجے میں شام میں تشدد اور بدامنی کا خاتمہ ہوسکے۔








