ماسکو ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) روس کے دارالحکومت ماسکو کے 3 ریلوے اسٹیشنوں کو دہشت گردی کی دھمکی کے بعد مسافروں اور کارکنوں سے خالی کرالیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیلی فون کے ذریعے بم رکھے جانے کی اطلاع کے بعد، کازانسکی، لیننگراڈسکی اور یاروسلاوسکی اسٹیشنوں کو فوری طور پر مسافروں اور عملے سے خالی کرا کے تلاشی لی گئی۔ مذکورہ تینوں ریلوے اسٹیشن ماسکو کے انتہائی مصروف …
ماسکو کے 3 ریلوے اسٹیشنوں کو دہشت گردی کی دھمکی کے بعد خالی کرالیا گیا

مزید خبریں
ماسکو ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) روس کے دارالحکومت ماسکو کے 3 ریلوے اسٹیشنوں کو دہشت گردی کی دھمکی کے بعد مسافروں اور کارکنوں سے خالی کرالیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیلی فون کے ذریعے بم رکھے جانے کی اطلاع کے بعد، کازانسکی، لیننگراڈسکی اور یاروسلاوسکی اسٹیشنوں کو فوری طور پر مسافروں اور عملے سے خالی کرا کے تلاشی لی گئی۔ مذکورہ تینوں ریلوے اسٹیشن ماسکو کے انتہائی مصروف اسٹیشن شمار ہوتے ہیں جہاں سے روزانہ ہزاروں افراد ٹرینوں میں سوار ہوتے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق 3 ہزار کے قریب مسافروں اور عملے کے افراد کو مذکورہ اسٹشنوں سے باہر نکالا گیا ہے۔








