بھارت کی شمالی ریاست اُتر کھنڈ میں رواں ماہ کے دوران 5 زلزلے

ڈیرہ دون۔ 27 دسمبر (اے پی پی) بھارت کی شمالی ریاست اُتر کھنڈ کے دارالحکومت ڈیرہ دون میں رواں ماہ کے دوران اب تک 5 زلزلے آچکے ہیں تاہم یہ زلزلے زیادہ شدت کے نہیں تھے اور ان سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ماہرین ارضیات کے مطابق تمام زلزلوں کا مرکز ایک ہی تھا اور یہ ایک تشویشناک بات ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ڈیرہ …

ڈیرہ دون۔ 27 دسمبر (اے پی پی) بھارت کی شمالی ریاست اُتر کھنڈ کے دارالحکومت ڈیرہ دون میں رواں ماہ کے دوران اب تک 5 زلزلے آچکے ہیں تاہم یہ زلزلے زیادہ شدت کے نہیں تھے اور ان سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ماہرین ارضیات کے مطابق تمام زلزلوں کا مرکز ایک ہی تھا اور یہ ایک تشویشناک بات ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ڈیرہ دون اور اُتر کاشی اضلاع کے سرحدی علاقوں میں دسمبر کی 12‘13 ‘19 اور 26 تاریخ کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن میں سے دو زلزلے 12 دسمبر کو چند گھنٹے کے وقفے سے آئے۔

Leave a Reply