ٹوکیو ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) جاپان میں برڈ فلو وائرس پھیلنے سے بڑی تعداد میں متاثرہ پرندوں کو تلف کر نے کا سلسلہ جاری ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کے جنوب مغربی علاقے میں 3ہزار کے قریب پرندوں کے فارم ہیں جن میں مرغیاں بطخیں اور دیگر پرند وں کی افزائش نسل کی جا رہی ہے تاہم برڈ فلو کے اچانک پھیلنے سے مرغیوں …
جاپان میں برڈ فلو سے متاثرہ 90ہزار مرغیوں کو تلف کر دیا گیا

مزید خبریں
ٹوکیو ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) جاپان میں برڈ فلو وائرس پھیلنے سے بڑی تعداد میں متاثرہ پرندوں کو تلف کر نے کا سلسلہ جاری ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کے جنوب مغربی علاقے میں 3ہزار کے قریب پرندوں کے فارم ہیں جن میں مرغیاں بطخیں اور دیگر پرند وں کی افزائش نسل کی جا رہی ہے تاہم برڈ فلو کے اچانک پھیلنے سے مرغیوں اور بطخوں کی بڑی تعداد متاثر ہو رہی ہے یہی وجہ ہے کہ اب تک 90ہزار متاثرہ مرغیوں کو تلف کیا جا چکا ہے۔اس سے قبل اس خطرناک وائرس سے متاثرہ 18ہزار بڑی بطخیں مر گئیں تھیں۔ اس آپریشن میں 4سو کے قریب سرکاری اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔








