اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) قومی کمیشن برائے پیشہ ورانہ و تکنیکی تربیت(نیو ٹیک) نے وزیر اعظم یوتھ سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت اب تک وفاق کے زیر اہتمام قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے 1500سے زائد طلباءکو تربیت فراہم کی ہے۔بدھ کو ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے نیو ٹیک کے ترجمان نے کہا کہ فاٹا میں ہر سال چار سو طلباءکو تربیت دی جائیگی …
نیو ٹیک نے وزیر اعظم یوتھ سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت اب تک فاٹا سے تعلق رکھنے والے 1500سے زائد طلباءکو تربیت فراہم کی ہے ترجمان نیو ٹیک

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) قومی کمیشن برائے پیشہ ورانہ و تکنیکی تربیت(نیو ٹیک) نے وزیر اعظم یوتھ سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت اب تک وفاق کے زیر اہتمام قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے 1500سے زائد طلباءکو تربیت فراہم کی ہے۔بدھ کو ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے نیو ٹیک کے ترجمان نے کہا کہ فاٹا میں ہر سال چار سو طلباءکو تربیت دی جائیگی جبکہ ملک بھر میں پچاس ہزار سے زائد طلبہ کو مختلف ٹیکنیکل اداروں میں فنی تربیت فراہم کرنیکا منصوبہ ہے۔ترجمان نے کہا کہ تربیت مکمل کرنے کے بعد طلباءکو بلا سود قرضے فراہم کئے جائیں گے۔اسکے علاوہ نیو ٹیک نے سکل کمپیٹیشن کیلئے پنجاب کو چھ ریجنز میں تقسیم کیا ہے۔








