28.8 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومکھیل کی خبریںمیامی اوپن ٹینس مینز سنگلز،سیکنڈ سیڈڈ سٹیفانوس اور مدویدوف پری...

میامی اوپن ٹینس مینز سنگلز،سیکنڈ سیڈڈ سٹیفانوس اور مدویدوف پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

- Advertisement -

فلوریڈا۔28مارچ (اے پی پی): یونان کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ سٹیفانوس اور روسی ٹینس سٹار ڈینیئل مدویدوف اپنی فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئےمیامی اوپن ٹینس مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئےجبکہ کینیڈین کھلاڑی فیلکس اوجرالیاسائم اور پولینڈ کے ہوبارٹ ہرکاز تیسرے رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔میامی اوپن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ ہارڈ روک سٹیڈیم، فلوریڈا میں جاری ہے۔

منگل کو مردوں کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں یونان ٹینس کھلاڑی سٹیفانوس نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے چلی کے حریف کھلاڑی کرسٹیان اگناسیو گارین میڈون کو 3-6، 6-4 اور 4-6 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

- Advertisement -

روس کے ٹینس کھلاڑی ڈینیئل مدویدوف نے باآسانی پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا کیونکہ ان کو تیسرے رائونڈ کے حریف سلواکین کھلاڑی الیکس مولکن کے خلاف واک اوور مل گیا۔ ایک اور میچ میں ارجنٹائن کے فرانسسکو سیرونڈولو نے حریف ففتھ سیڈڈ کینیڈین کھلاڑی فیلکس اوجر کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 5-7 میں اپ سیٹ شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا،

اسی طرح فرنچ ٹینس کھلاڑی ایڈرین مینارینو نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے پولینڈ کے نامور کھلاڑی ہوبارٹ ہرکاز کو ٹائی بریک پر 6-7(5-7) اور 6-7(0-7)سے ہرا کر اپ سیٹ کر دیا اور ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=357416

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں