وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا پارٹی رہنما شکیل چوہدری سے ان کے سسر کے انتقال پر اظہار تعزیت

180
بلاول بھٹو

کراچی۔28مارچ (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی کراچی کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات شکیل چوہدری سے ان کے سسر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔میڈیا سیل بلاول ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کےمطابق بلاول بھٹو زرداری نے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ آپ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔بلاول بھٹو زرداری نے دعا کی یے کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔