وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے2 لاکھ 25 ہزار میٹرک ٹن اضافی چینی برآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیٹی نے وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کی تجویز پر تھرمل پاور سٹیشن گدو کو 50 ایم ایم سی ایف ڈی اور اینگرو فرٹیلائزر لمٹیڈ کو 26 ایم ایم سی ایف ڈی اضافی گیس فراہمی کی بھی منظوری دیدی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس بدھ …

اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے2 لاکھ 25 ہزار میٹرک ٹن اضافی چینی برآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیٹی نے وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کی تجویز پر تھرمل پاور سٹیشن گدو کو 50 ایم ایم سی ایف ڈی اور اینگرو فرٹیلائزر لمٹیڈ کو 26 ایم ایم سی ایف ڈی اضافی گیس فراہمی کی بھی منظوری دیدی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس بدھ کو یہاں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزارت پٹرولیم کی تجویز پر حبیب راہی لائم سٹون ذخائر سے تھرمل پاور سٹیشن گدو کو 50 ایم ایم سی ایف ڈی اور اینگرو فرٹیلائزر لمٹیڈ کو 26 ایم ایم سی ایف ڈی اضافی گیس فراہمی کی منظوری دیدی گئی۔ کمیٹی نے ایف بی آر کی تجویز پر نان فائلرز کیلئے 0.4 ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں 31 مارچ تک توسیع کی بھی منظوری دیدی۔

مزید خبریں

Leave a Reply