حسن ابدال۔28دسمبر(اے پی پی)وفا قی وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بزرگانِ دین کی خد مات کو کسی صورت بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ محفل میلاد کا انعقاد عا شقانِ رسولﷺ کا ہمیشہ سے طُرّہ امتیاز رہا ہے۔ با طنی اصلاح کے لیے بزرگان دین اور اولیا ءاللہ سب کچھ چھوڑ کر لوگوں کا تذ کیہ نفس کر تے رہے۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں …
بزرگانِ دین کی خد مات کو کسی صورت بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا‘وفا قی وزیراسحاق ڈار

مزید خبریں
حسن ابدال۔28دسمبر(اے پی پی)وفا قی وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بزرگانِ دین کی خد مات کو کسی صورت بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ محفل میلاد کا انعقاد عا شقانِ رسولﷺ کا ہمیشہ سے طُرّہ امتیاز رہا ہے۔ با طنی اصلاح کے لیے بزرگان دین اور اولیا ءاللہ سب کچھ چھوڑ کر لوگوں کا تذ کیہ نفس کر تے رہے۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پیر زاہد حسین آستانہ عالیہ غوثیہ مہریہ تکیہ شریف میر پور(جھاری کس) میں محفل ِمیلاد کی تقر یب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔ انہو ں نے تمام شُر کاءکو ماہِ ربیع الاول کی مبا رکباد بھی دی ۔ملک وقوم کی سلامتی اور مو جودہ حکو مت کے استحکام کے لیے شر کاءمحفل سے دُعا کی اپیل بھی کی۔ ممتاز مرحوم روحا نی شخصیت راجہ محمد اکرم شہید کا تذ کرہ کر تے ہو ئے انہو ں ے کہا کہ راجہ محمد اکر م شہید کی جدو جہد اور مسلما نوں کے با ہمی اتحاد کے لیے ایک روشن کر دار کی صورت میں زندہ ہیں۔ انہو ں نے راجہ محمد اکرم شہید کے بھتیجے راجہ سر فراز اکرم کے بارے میں کہا کہ یہ اپنے بز رگوں کی جا نشینی کا حق اداکر رہے ہیں۔








