وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس

اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پلاننگ کمیشن کی مدد سے اسلام آباد میں سمارٹ سکول سسٹم قائم کرنے سے متعلق غور کیا گیا۔ اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری برائے کیڈ مائزہ حمید، کیڈ کے مشیر برائے تعلیم علی رضا اور فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس …

اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پلاننگ کمیشن کی مدد سے اسلام آباد میں سمارٹ سکول سسٹم قائم کرنے سے متعلق غور کیا گیا۔ اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری برائے کیڈ مائزہ حمید، کیڈ کے مشیر برائے تعلیم علی رضا اور فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر مملکت کو اسلام آباد میں سمارٹ سکول کے قیام سے متعلق پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیر مملکت نے کہا کہ سمارٹ سکولوں کے قیام سے شہر کے بہترین سکولوں اور پبلک سیکٹر کے سکولوں میں تعلیمی معیار کے فرق کو ختم کر دیا جائے گا۔ پراجیکٹ کے پہلے فیز پر کامیابی سے عملدرآمد کے بعد اسے شہر کے مزید سکولوں اور کالجوں تک وسیع کیا جائے گا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سمارٹ سکولوں میں ٹیکنالوجی اور نصاب کے امتزاج کے ذریعے تعلیمی معیار میں بہتری لائی جائے گی۔

مزید خبریں

Leave a Reply