چین میں پاکستانی سفیر مسعود خالد کا چھٹی جے سی سی میں شرکت کیلئے چین پہنچنے والے پاکستانی وفد کے اعزاز میں عشائیہ

اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) چین میں پاکستانی سفیر مسعود خالد نے بدھ کوچھٹی جے سی سی میں شرکت کیلئے چین پہنچنے والے پاکستانی وفد کے اعزاز میں عشائیہ دےا۔عشائیہ میں سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ، وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک، وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری اور گلگت بلتستان کے وزیر اعلی حفیظ الرحمن اور وفاقی وزراءاحسن اقبال اور خواجہ سعد رفیق …

اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) چین میں پاکستانی سفیر مسعود خالد نے بدھ کوچھٹی جے سی سی میں شرکت کیلئے چین پہنچنے والے پاکستانی وفد کے اعزاز میں عشائیہ دےا۔عشائیہ میں سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ، وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک، وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری اور گلگت بلتستان کے وزیر اعلی حفیظ الرحمن اور وفاقی وزراءاحسن اقبال اور خواجہ سعد رفیق شریک ہوئے۔ صوبائی وزیر برائے اندسٹریز پنجاب شیخ علاو الدین اور سندھ کے وزیر منظور وسان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ تقریب میں مختلف وفاقی اور صوبائی وزارتوں اور محکموں کے اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔ وفاقی و صوبائی و سیکرٹریز (آج)جمعرات کو جے سی سی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

مزید خبریں

Leave a Reply