وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اٹارنی جنرل کے خط کا نوٹس لے لیا، ایف آئی اے کو فوری کارروائی کا حکم دیدیا

اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اٹارنی جنرل کے ایک خط کا نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے کو فوری کارروائی کا حکم دیدیا ہے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان کی طرف سے جاری بیا ن کے مطابق اٹارنی جنرل کے خط پر وزیر داخلہ نے نوٹس لیتے ہوئے قومی اداروں کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے والوں کے خلاف ایف آئی اے …

اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اٹارنی جنرل کے ایک خط کا نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے کو فوری کارروائی کا حکم دیدیا ہے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان کی طرف سے جاری بیا ن کے مطابق اٹارنی جنرل کے خط پر وزیر داخلہ نے نوٹس لیتے ہوئے قومی اداروں کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے والوں کے خلاف ایف آئی اے کو ہدایت دی کہ وہ فوری کاروائی کرے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ جھوٹی تصویر کے پیچھے جو بھی لوگ ہیں اور ان کے جو بھی عزائم ہیں یہ امر قوم کے سامنے لایا جائے اور مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

مزید خبریں

Leave a Reply