سرینگر ۔ 29 دسمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہاہے کہ سینئر حریت رہنما مسرت عالم بٹ کے خلاف 34 ویں کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کو کالعدم قرار دینا اگرچہ خوش آئندہے لیکن خدشہ ہے کہ گزشتہ کالعدم ہونیوالے قوانین کی طرح اس بار بھی کٹھ پتلی انتظامیہ نے انکی رہا ئی سے قبل ہی پی ایس اے کا …
مسرت عالم بٹ پر عائد پی ایس اے کالعدم قراردینا خوش آئند ، تاہم اس بار بھی رہائی ممکن نظرنہیں آتی، سید علی گیلانی

مزید خبریں
سرینگر ۔ 29 دسمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہاہے کہ سینئر حریت رہنما مسرت عالم بٹ کے خلاف 34 ویں کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کو کالعدم قرار دینا اگرچہ خوش آئندہے لیکن خدشہ ہے کہ گزشتہ کالعدم ہونیوالے قوانین کی طرح اس بار بھی کٹھ پتلی انتظامیہ نے انکی رہا ئی سے قبل ہی پی ایس اے کا ایک اور ڈوزیئر تیار کررکھا ہوگا اور ہر بار کی طرح اس بار بھی ان کی رہائی ممکن نظر نہیں آرہی۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں افسوس ظاہر کیا کہ اگر کوئی فرد عدالتی احکامات کو ماننے سے انکار کرتا ہے تو اُس پر توہین عدالت کا مقدمہ دائر کرکے اسے عدالتی حکم تسلیم کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے








