اسلام آباد۔9اپریل (اے پی پی):ملک بھرمیں مزید56 افرادمیں کوویڈ19 کی تشخیص ہوئی ہے۔
نیشنل کمانڈاینڈآپریشنز سینٹرکی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں کوویڈکے 2940 ٹیسٹ کئے گئے اورمزید 56 افرادمیں بیماری کی تشخیص ہوئی ہے۔ملک میں کوویڈ کے مثبت ہونے کی شرح 1.90 فیصدہے جبکہ اسپتالوں میں اس بیماری سے 4 افرد کی حالت تشویش ناک ہے۔
اعدادوشمارکے مطابق گز شتہ 24 گھنٹوں میں گلگت میں کوویڈ کے 117 ٹیسٹ کئے گئے اور4 مریضوں میں بیماری کی تشخیص ہوئی، گلگت میں کوویڈ کے مثبت ہونے کی شرح 3.42 فیصد ہے۔اسلام آباد میں 93 افراد کے ٹیسٹ لئے گئے اور2 میں بیماری کی تشخیص ہوئی، راولپنڈی میں 107 ٹیسٹ کئے گئے اور2 افراد میں بیماری کی تشخیص ہوئی۔ لاہورمیں 181 ٹیسٹ کئے گئے اور3 افراد میں بیماری کی تشخیص ہوئی ہے۔