ہوانا۔ 29 دسمبر (اے پی پی) کیوبا میں کسی بھی شاہراہ یا عمارت کو انتقال کر جانے والے ملکی رہنما فیڈل کاسترو کے نام سے منسوب نہیں کیا جا سکے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ ملکی پارلیمان میں کاسترو کی وصیت کے مطابق جو بل منظور کیا ہے، اس کے بعد ملک میں کاسترو کے نام سے کوئی بھی یادگار تعمیر نہیں کی جا سکے گی، کوئی ٹائٹل یا کسی …
کوئی یادگار نہ بنائی جائے، کاسترو کی وصیت

مزید خبریں
ہوانا۔ 29 دسمبر (اے پی پی) کیوبا میں کسی بھی شاہراہ یا عمارت کو انتقال کر جانے والے ملکی رہنما فیڈل کاسترو کے نام سے منسوب نہیں کیا جا سکے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ ملکی پارلیمان میں کاسترو کی وصیت کے مطابق جو بل منظور کیا ہے، اس کے بعد ملک میں کاسترو کے نام سے کوئی بھی یادگار تعمیر نہیں کی جا سکے گی، کوئی ٹائٹل یا کسی کو کوئی اعزاز نہیں دیا جائے گا۔ تاہم کاسترو نے اجازت دی ہے کہ اگر ان پر تحقیق کے لیے کوئی ادارہ قائم کیا جائے تو وہ کاسترو کا نام استعال کر سکتا ہے۔ فیڈل کاسترو 25 نومبر کو 90 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔








