نیو یارک ۔ 29 دسمبر (اے پی پی) یہودیوں کے ایک گروہ نٹوری ارٹا انٹرنیشنل نے جو صیہونی حکومت کے غاصبانہ اقدامات کا مخالف ہے، مقبوضہ فلسطین کی سرزمین پر صیہونی بستیوں کی تعمیرات کو روکنے میں سلامتی کونسل کی حالیہ قرارداد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ بیت المقدس کے بارے میں اسرائیل کا دعوی مکمل طور پر بے بنیاد ہے۔فلسطین کی سرکاری خبر ایجنسی وفا کی رپورٹ …
مسجد الاقصی کے بارے میں صیہونیوں کا دعوی جھوٹا ہے، یہودی گروہ

مزید خبریں
نیو یارک ۔ 29 دسمبر (اے پی پی) یہودیوں کے ایک گروہ نٹوری ارٹا انٹرنیشنل نے جو صیہونی حکومت کے غاصبانہ اقدامات کا مخالف ہے، مقبوضہ فلسطین کی سرزمین پر صیہونی بستیوں کی تعمیرات کو روکنے میں سلامتی کونسل کی حالیہ قرارداد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ بیت المقدس کے بارے میں اسرائیل کا دعوی مکمل طور پر بے بنیاد ہے۔فلسطین کی سرکاری خبر ایجنسی وفا کی رپورٹ کے مطابق، اس گروہ نے جس کا ہیڈکوارٹر نیویارک میں ہے، کہا ہے کہ گزشتہ دس سال کے دوران اسرائیل کی جانب سے بستیوں کی تعمیرات، مقدس سرزمین پر بدامنی اور خونریزی کا بنیادی سبب رہا ہے اور اس کی وجہ سے سیکڑوں معصوم لوگوں کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔








