پاکستان ڈویلپمنٹ فنڈ اورسرکاری کاروباری اداروں کے کردارکو متحرک اورفعال بنانے کی ضرورت ہے، وفاقی وزیرخزانہ سینیٹرمحمداسحاق ڈارکا ایس ای سی پی سے متعلق اجلاس سے خطاب

121

اسلام آباد۔12اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداسحاق ڈارنے سرکاری وعوامی اثاثوں کے تحفظ کیلئے احتساب کے تصورکے تحت بزنس پلان، گورننس کی ساخت اورمالیاتی موزونیت میں پاکستان ڈویلپمنٹ فنڈ اورسرکاری کاروباری اداروں کے کردارکو متحرک اورفعال بنانے کی ضرورت پرزوردیاہے۔انہوں نے یہ زور بدھ کویہاں سیکورٹیز اینڈایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے امورسے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیا ۔معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ، چئیرمین ایس ای سی پی عاکف سعید، اوروزارت خزانہ کے سینئیرافسران بھی اس موقع پرموجود تھے۔

اجلاس میں پاکستان ڈویلپمنٹ فنڈ اورسرکاری کاروباری اداروں کے کردار سے متعلق ایس ای سی پی کی پیش رفت کاجائزہ لیاگیا۔اجلاس میں سرکاری کاروباری اداروں اورمتعلقہ وزارتوں میں گورننس کی بہتری اورایس اوای ایکٹ 2023 کے تحت ملک میں بنیادی ڈھانچہ کی تعمیرمیں پاکستان ڈویلپمنٹ فنڈ کے کردار کو جلا بخشنے سے متعلق امورکا بھی جائزہ لیاگیا۔

وزیرخزانہ نے سرکاری وعوامی اثاثوں کے تحفظ کیلئے احتساب کے تصورکے تحت بزنس پلان، گورننس کی ساخت اورمالیاتی موزونیت میں پاکستان ڈویلپمنٹ فنڈ اورسرکاری کاروباری اداروں کے کردارکو متحرک اورفعال بنانے کی ضرورت پرزوردیاہے۔