اسلام آباد ۔ 30 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کو درپیش بنیادی مسائل کے حل کےلئے موجودہ حکومت کی انتھک کاوشیں اور لگن کے نہایت مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں، بجلی کے بڑے بڑے منصوبہ جات کے ساتھ ساتھ ملکی اور علاقائی مواصلاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے جس سے ملک کا منظر نامہ اور مقدر یکسربدل جائے …
وزیراعظم محمد نواز شریف کی ساہیوال سے رکن قومی اسمبلی چوہدری محمد طفیل سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کو درپیش بنیادی مسائل کے حل کےلئے موجودہ حکومت کی انتھک کاوشیں اور لگن کے نہایت مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں، بجلی کے بڑے بڑے منصوبہ جات کے ساتھ ساتھ ملکی اور علاقائی مواصلاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے جس سے ملک کا منظر نامہ اور مقدر یکسربدل جائے گا۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو رکن قومی اسمبلی (این اے 162ساہیوال) چوہدری محمد طفیل سے ایوان وزیراعظم میں ملاقات میں گفتگوکرتے ہوئے کہی۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی ترقیاتی اورفلاحی سکیموں کا مقصد عوام کی سماجی و اقتصادی بہبود اور پاکستان کو ایک ترقی یافتہ اورخوشحال ملک بنانا ہے جہاں ہر شہری کو یکساں مواقع دستیاب ہوں۔ وزیراعظم نے اس امر پر زوردیا کہ عوام کے نمائندوں کو اپنے حلقے کے لوگوں کے ساتھ فعال رابطہ رکھنا چاہئے تاکہ وہ انہیں درپیش مسائل سے آگاہ ہوں اور ان کے حل کیلئے تمام تر ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔ چوہدری محمد طفیل نے وزیراعظم محمد نواز شریف کے قائدانہ کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ جب موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالا تو ملک کو کئی چیلنجز درپیش تھے لیکن قیادت نے ان چینلجز سے مادر وطن سے کامیابی سے نکالا ہے اور مسائل پر قابو پایا ہے۔








