اسلام آباد ۔ 29 دسمبر (اے پی پی) چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری میں نئے منصوبوں کی شمولیت سے پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی تعاون کو تقویت ملے گی۔ریڈیو پاکستان کوانٹرویو میں انھوں نے کہا کہ پاک چین مشترکہ تعاون کمیٹی کا چھٹا اجلاس نہایت اہمیت کا حامل ہے، اجلاس میں پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت جاری اور …
اقتصادی راہداری میں نئے منصوبوں کی شمولیت سے پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی تعاون کو تقویت ملے گی، چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد کا انٹرویو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 دسمبر (اے پی پی) چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری میں نئے منصوبوں کی شمولیت سے پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی تعاون کو تقویت ملے گی۔ریڈیو پاکستان کوانٹرویو میں انھوں نے کہا کہ پاک چین مشترکہ تعاون کمیٹی کا چھٹا اجلاس نہایت اہمیت کا حامل ہے، اجلاس میں پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت جاری اور آئندہ شروع کئے جانے والے پراجیکٹس پر بات چیت کی گئی جن میں بنیادی ڈھانچے، صنعتی ترقی، توانائی اور دیگر منصوبے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان کے تمام علاقوں کو فائدہ پہنچے گا ۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ اجلاس میں تمام صوبوں کی نمائندگی نے چینی قیادت کو ایک اچھا پیغام دیا ہے کہ ساری قیادت اس بڑے منصوبے کی حمایت کر رہی ہے۔مسعود خالد نے کہا پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت جاری منصوبوں کی جلد تکمیل کے عمل کو تیز کیا جائے گا کیونکہ ان سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونا شروع ہو گئے ہےں۔ انہوں نے مذید کہا کہ سی پیک کے تحت منصوبوں کی جلد تکمیل کے بعد اس کے فوائد خطے سمیت دیگر ممالک کو ملنا شروع ہو جائیں گے۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ سی پیک میں نئے منصوبوں کو شامل کرنے سے چین سے مذید سرمایہ کاری آئے گی۔انہوں نے کہا کہ صوبائی دارالحکومتوں میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کا اجراء جے سی سی کا اہم فیصلہ ہے۔








