ڈونلڈ ٹرمپ کا صدر اوباما پر سخت بیانات اور تقریروں کے ذریعے اقتدار کی منتقلی کے عمل میں رخنہ ڈالنے کی کوششوں کا الزام

واشنگٹن ۔ 30 دسمبر (اے پی پی) امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر اوباما پر سخت بیانات اور تقریروں کے ذریعے اقتدار کی منتقلی کے عمل میں رخنہ ڈالنے کی کوششوں کا الزام عائد کیاہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی میل جول کی ویب سائیٹ ٹوئیٹرپر جاری پیغام میں کہاہے کہ وہ امریکہ کے موجودہ صدر بارک اوباما کے سخت بیانات …

واشنگٹن ۔ 30 دسمبر (اے پی پی) امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر اوباما پر سخت بیانات اور تقریروں کے ذریعے اقتدار کی منتقلی کے عمل میں رخنہ ڈالنے کی کوششوں کا الزام عائد کیاہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی میل جول کی ویب سائیٹ ٹوئیٹرپر جاری پیغام میں کہاہے کہ وہ امریکہ کے موجودہ صدر بارک اوباما کے سخت بیانات اوررخنہ اندازی کو نظرانداز کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔ بارک اوباما نے، جو آئندہ سال20 جنوری کو اقتدار ڈونلڈ ٹرمپ کے سپرد کرنے والے ہیں، اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ وہ آئین کے مطابق اگر لگا تار تیسری بار صدارتی امیدوار بن سکتے ہوتے تو انتخابات میں ضرور کامیاب ہو جاتے۔

Leave a Reply