پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ بارش اور ژالہ باری کے باعث ختم کر دیا گیا

110
President Trophy Grade
President Trophy Grade

راولپنڈی ۔20اپریل (اے پی پی):پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ بارش اور ژالہ باری کے باعث ختم کر دیا گیا،

گزشتہ روز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ، مہمان ٹیم نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18.5 اوورز میں 5 وکٹوں پر 164 رنز بنائے تھے کہ شدید بارش اور ژالہ باری شروع ہو گئی اور کھیل روک دیا گیا، کیوی مڈل آرڈر بیٹر مارک چیپمین نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 42 گیندوں پر ناقابل شکست 71 رنز بنائے ، چیڈ بوز نے 38 گیندوں پر 54 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، کپتان ٹام لیتھم 13، رچن روندرا 8، ول ینگ 6 اور ڈیرل مچل 3 رنز بنا کر آوٹ ہوئے،

پاکستان کی طرف سے عماد وسیم نے شاندار باؤلنگ کی اور 19 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی ، طوفانی بارش کے باعث گرائونڈ میں پانی جمع ہو گیا اور کھیل دوبارہ شروع نہ ہو سکا جس کی وجہ سے امپائرز نے میچ ختم کرنے کا اعلان کر دیا،

واضح رہے کہ پاکستان کو پانچ میچوں کی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے ، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری میچ 24 اپریل کو اسی میدان پر کھیلا جائے گا ۔