دنیا میں صحتِ عامہ کے مختلف نظاموں میں تیزی سے پھیلنے والی کسی مہلک وبا کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں ،بل گیٹس

واشنگٹن ۔ 30 دسمبر (اے پی پی)ا مریکی ارب پتی فلاحی کارکن اور ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے کہاہے کہ اس وقت دنیا میں صحتِ عامہ کے مختلف نظاموں میں تیزی سے پھیلنے والی کسی مہلک وبا کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ اگرچہ وہ پرامید ہیں کہ وقت کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر …

واشنگٹن ۔ 30 دسمبر (اے پی پی)ا مریکی ارب پتی فلاحی کارکن اور ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے کہاہے کہ اس وقت دنیا میں صحتِ عامہ کے مختلف نظاموں میں تیزی سے پھیلنے والی کسی مہلک وبا کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ اگرچہ وہ پرامید ہیں کہ وقت کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر وباوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا ہے تاہم ان کے خیال میں فی الحال ہم قدرے غیر محفوظ ہیں۔بل گیٹس نے کہاکہ ماضی قریب میں ایبولا اور زکا وائرس کے پھیلنے سے جو ہنگامی صورتحال پیدا ہوئی، اس سے عالمی سطح پر نئی ادویات اور ویکسینز بنانے کی صلاحیت کی کمزوری رونما ہوگئی ہے۔

Leave a Reply