پاکستان کی فرانسیسی تاجروں اور کمپنیوں کو ملک میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع کی پیشکش

پیرس ۔ 30 دسمبر (اے پی پی) فرانس میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کی مستحکم معیشت اور سلامتی کی بہتر صورتحال کے باعث فرانسیسی تاجروں اور کمپنیوں کو ملک میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع کی پیشکش کر رہا ہے۔ انہوں نے فرانس کے تجارتی اور صنعتی مرکز تولوسی کے دورہ کے دوران تولوسی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اجلاس میں کہا کہ …

پیرس ۔ 30 دسمبر (اے پی پی) فرانس میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کی مستحکم معیشت اور سلامتی کی بہتر صورتحال کے باعث فرانسیسی تاجروں اور کمپنیوں کو ملک میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع کی پیشکش کر رہا ہے۔ انہوں نے فرانس کے تجارتی اور صنعتی مرکز تولوسی کے دورہ کے دوران تولوسی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اجلاس میں کہا کہ یہ فرانسیسی تاجروں کیلئے بہترین وقت ہے کہ وہ پاکستان کی موجودہ بہترین اقتصادی صورتحال سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تولوسی کے وفد کو پاکستان میں زراعت سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی۔

مزید خبریں

Leave a Reply