مظفرآباد ۔ 30 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان نے آزاد کشمیرمیں آئینی اصلاحات کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، کمیٹی تجاویز کا جائزہ لے کر آئینی ترامیم کی منظوری دے گی۔ وزیر اعظم پاکستان نے دورہ مظفرآباد کے دوران آزاد کشمیر کی تعمیر وترقی و ترقیاتی میزانیہ میں اضافے ، آزاد کشمیر کے …
وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کا پریس کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
مظفرآباد ۔ 30 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان نے آزاد کشمیرمیں آئینی اصلاحات کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، کمیٹی تجاویز کا جائزہ لے کر آئینی ترامیم کی منظوری دے گی۔ وزیر اعظم پاکستان نے دورہ مظفرآباد کے دوران آزاد کشمیر کی تعمیر وترقی و ترقیاتی میزانیہ میں اضافے ، آزاد کشمیر کے مالیاتی بحران کے خاتمے ، آزاد کشمیر کو سی پیک کا حصہ بنانے ،ایکٹ 1974میں ترامیم ،کشمیر کونسل سے واجبات کی ادائیگی ، ٹیکس اختیار آزاد حکومت کی تحویل میں دینے ، 1450کلو میٹر شاہرات ، لوہر ٹوپہ تا کوہالہ ایکسپریس وے، مظفرآباد تا مانسہرہ روڈ کی اپ گریڈیشن ،سی پیک کے تحت شونٹر ٹنل ،سراں تا تولی پیر سیاحتی روٹ کی تعمیر اور این ایف سی میں آزاد کشمیر کا حصہ بڑھانے کی اصولی منظوری دیدی ہے۔ ان تمام ایشوز پر جلد عملد رآمد شروع ہوگا۔ پیپلز پارٹی کشمیریوں کے خلاف قومی جرائم کی مرتکب رہی ہے۔








