اسلام آباد ۔ 31 دسمبر (اے پی پی) حکومت نے عوام کو نئے سال کے تحفہ کے طور پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ جنوری 2017ءکیلئے قیمتوں میں ردوبدل کے حوالہ سے حکومتی پالیسی کا اعلان کیا ہے۔ ہفتہ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بتایا کہ اوگرا کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ …
وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی میڈیا سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 دسمبر (اے پی پی) حکومت نے عوام کو نئے سال کے تحفہ کے طور پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ جنوری 2017ءکیلئے قیمتوں میں ردوبدل کے حوالہ سے حکومتی پالیسی کا اعلان کیا ہے۔ ہفتہ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بتایا کہ اوگرا کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر وزیراعظم سے رہنمائی لی گئی۔ وزیراعظم کی ہدایت پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا اور قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ حکومت کی جانب سے عوام کیلئے نئے سال کا تحفہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 15 جنوری تک برقرار رہیں گی جبکہ مٹی کے تیل اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتیں31 جنوری تک برقرار رہیں گی۔








