شمالی افغانستان میں سکیورٹی فورسز اورطالبان کے درمیان شدید جھڑپ میں 5طالبان ہلاک

134

کابل ۔ 2 جنوری (اے پی پی) شمالی افغانستان میں سکیورٹی فورسز اورطالبان کے درمیان شدید جھڑپ میں 5طالبان ہلاک اور8زخمی ہوگئے، شبر غان کے قریب جھڑپ میں دو طالبان ہلاک اور5زخمی ہوگئے،لوگر میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں فوج کا جرنیل زخمی ہوگیا-افغان میڈیا کے مطابق حکام نے بتایا کہ شمالی صوبہ سرائے پل کے علاقہ سان چارک میں سکیورٹی فورسز اورطالبان کے درمیان شدید جھڑپ میں 5طالبان ہلاک اور8زخمی ہوگئے۔