وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا یو ایس ایف اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے درمیان معاہدہ پر دستخط کرنے کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 2 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت ملک بھر میں ڈیجیٹلائزیشن کے فروغ کیلئے پرعزم ہے تاکہ پائیدار ترقی کیلئے لوگوں کی مالیاتی خدمات پر رسائی بڑھائی جا سکے۔ وہ پیر کو یونیورسل سروس فنڈ (یو ایس ایف) اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے درمیان معاہدہ پر دستخط کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ معاہدہ کا مقصد …

اسلام آباد ۔ 2 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت ملک بھر میں ڈیجیٹلائزیشن کے فروغ کیلئے پرعزم ہے تاکہ پائیدار ترقی کیلئے لوگوں کی مالیاتی خدمات پر رسائی بڑھائی جا سکے۔ وہ پیر کو یونیورسل سروس فنڈ (یو ایس ایف) اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے درمیان معاہدہ پر دستخط کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ معاہدہ کا مقصد بلوچستان کے علاقوں آواران اور لسبیلہ میں آپٹک فائبر بچھائی جائے گی جس کا کنٹریکٹ یوفون کو دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک بھر میں لوگوں کو بہتر خدمات کی فراہمی کیلئے تکنیکی و مالیاتی شمولیت کے پروگرام پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی موثر پالیسیوں کی وجہ سے اڑھائی سال کی مختصر مدت میں ملکی معیشت بہتر ہوئی ہے، اس دوران توانائی کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دی گئی ہے جس کا مقصد لوڈ شیڈنگ پر قابو پانا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply