وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ سکندر حیات خان بوسن کی اپٹما ہاﺅس میں میڈیا سے گفتگو

لاہور۔2 جنوری (اے پی پی ) وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ سکندر حیات خان بوسن نے کہا ہے کہ پاکستان گندم، چاول اور مکئی سمیت دیگرزرعی اجناس میں خود کفیل ہے اور ملک کو فوڈ سیکورٹی کے حوالے سے کسی قسم کے مسائل درپیش نہیں ، پلانٹ بریڈرز رائٹس بل اور سیڈ (ترمیمی )بل قومی اسمبلی سے منظور ہو گئے ہیں جس سے کسانوں کو معیاری بیج …

لاہور۔2 جنوری (اے پی پی ) وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ سکندر حیات خان بوسن نے کہا ہے کہ پاکستان گندم، چاول اور مکئی سمیت دیگرزرعی اجناس میں خود کفیل ہے اور ملک کو فوڈ سیکورٹی کے حوالے سے کسی قسم کے مسائل درپیش نہیں ، پلانٹ بریڈرز رائٹس بل اور سیڈ (ترمیمی )بل قومی اسمبلی سے منظور ہو گئے ہیں جس سے کسانوں کو معیاری بیج کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے گا ، زرعی اجناس کی قیمتیں بین الاقوامی مارکیٹ سے منسلک ہیں جس کے اضافے یا کمی کے اثرات دنیا بھر کی طرح پاکستان پر بھی ہوتے ہیں ملک میں کاٹن کی پیداوار ریسرچ اور مارکیٹنگ کے حوالے سے اپٹما ممبران سے سیر حاصل گفتگو ہوئی ہے اور ایشوز کو حل کرنے کی کوشش کی جائے گی،وہ پیر کو یہاںآل پاکستان ٹیکسٹائل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن ہاﺅس( اپٹما) میں ایک اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

مزید خبریں

Leave a Reply