اسلام آباد ۔ 2 جنوری (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے گلگت بلتستان کے ڈی جی سکاﺅٹس بریگیڈیئر اعجاز الرحمن نے پیر کو ملاقات کی۔ وزیر داخلہ نے انہیں ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے ڈی جی بریگیڈیئر اعجاز الرحمن کو ہدایت کی کہ بدلتے حالات خصوصاً سی پیک کے تناظر میں نئے چیلنجز سے نمٹنے …
وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے گلگت بلتستان کے ڈی جی سکاﺅٹس بریگیڈیئر اعجاز الرحمن کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 جنوری (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے گلگت بلتستان کے ڈی جی سکاﺅٹس بریگیڈیئر اعجاز الرحمن نے پیر کو ملاقات کی۔ وزیر داخلہ نے انہیں ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے ڈی جی بریگیڈیئر اعجاز الرحمن کو ہدایت کی کہ بدلتے حالات خصوصاً سی پیک کے تناظر میں نئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جی بی سکاﺅٹس کی تربیت اور تیاری جدید خطوط پر استوار کی جائے۔ جی بی سکاﺅٹس کی تاریخ گرانقدر قربانیوں اور جذبہ حب الوطنی سے عبارت ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ شمالی سرحدوں کی حفاظت اور گلگت بلتستان میں امن و امان کے قیام میں جی بی سکاﺅٹس کی خدمات قابل تعریف ہیں۔








