اسلام آباد۔17مئی (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کل جمعرات 18 مئی کو مند پشین بارڈر کراسنگ پوائنٹ پر مند-پشین بارڈر سسٹینینس مارکیٹ پلیس اور پولان-گبد بجلی ٹرانسمیشن لائن کا مشترکہ طور پر افتتاح کریں گے۔
پاک ایران مشترکہ سرحد کے ساتھ تعمیر کی جانے والی چھ سرحدی مارکیٹوں میں سے ایک، مند-پشین بارڈر سسٹیننس مارکیٹ پلیس سرحد پار تجارت کو بڑھانے، اقتصادی ترقی کو فروغ دینے اور مقامی کاروبار کے لیے مواقع کی نئی راہیں کھولنے کے لیے ایک فروغ پذیر پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔
اسی طرح پولان-گبد الیکٹرسٹی ٹرانسمیشن لائن ایران سے 100 میگاواٹ اضافی بجلی لا کر گھرانوں اور کاروباری اداروں سمیت خطے کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مشترکہ افتتاح بالترتیب پڑوسی صوبوں بلوچستان اور سیستان و بلوچستان کے رہائشیوں کی فلاح و بہبود کے لیے پاکستان اور ایران کے مضبوط عزم کا مظہر ہے۔ یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔