23.8 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومکھیل کی خبریںقومی ٹیم 32 ویں ایشین سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے قطر...

قومی ٹیم 32 ویں ایشین سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے قطر روانہ ہوگئی

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) قومی ٹیم 32 ویں ایشین سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے ہفتہ کو قطر روانہ ہوگئی۔ چاروں قومی کیوئسٹس محمد آصف، محمدسجاد، محمدبلال اور سہیل شہزاد چیمپئن شپ سے قبل قطر کے کیوئسٹس کے ساتھ مشترکہ تربیتی کیمپ میں شرکت کریں گے۔ پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس اے) کے صدر عالمگےر شےح کے مطابق قطر بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن نے پی بی ایس اے کو اپنے کیوئسٹس کو شیڈول سے ایک ہفتہ قبل قطر بھیجنے کی درخواست کی ہے تاکہ دونوں ممالک کے کھلاڑی ایک ساتھ مشترکہ تربیتی کیمپ میں شرکت کر کے ایونٹ کی تیاری کریں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=364

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں